18 جولائی ، 2015
کراچی......کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں واقع ایک ہوٹل کے باہرفائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کی جس سے جاں بحق ہونے والوں میں اسلم بلوچ نامی شخص شامل ہے جو ایک سیاسی جماعت کا کارکن ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ملزمان نے اسلم بلوچ کو نشانہ بنایا ہے۔جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔