18 جولائی ، 2015
بارسلونا.......شفقت علی رضا.......ا سپین بھر میں عید الفطر انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق میڈریڈ ، علی کانتے ،قرطبہ ، غرناطہ ، ولنسیا ، لگرونیو،طرطوسہ ، بارسلونا اور بادالونا کے ساتھ ساتھ اسپین کے دوسرے شہروں میں اہلسنت و الجماعت کے اعلان کے مطابق مورخہ 17جولائی بروز جمعہ عید الفطر کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ،جبکہ اسپین میں مقیم اہل تشیع نے عید مورخہ 18جولائی-میگریشن کاتالونیا خوسے ماریا سالا، ڈائریکٹر جنرل امیگریشن کاتالونیا شاویر بوش اور پہلے پاکستانی سیکرٹری امیگریشن بارسلونا سٹی حافظ عبدالرزاق صادق نے نماز عید میں شرکت کی ۔اسی طرح منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں تین جماعتیں ہوئیں جن کی امامت علامہ محمد معروف ، علامہ محمد عمران اور حافظ مدثر اقبال نے کی ۔دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عید کا سب سے بڑا اجتماع تین چمنیوں والا پلاثا میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں فرزندان توحید نے فطرانہ ادا کرنے کے بعد نماز عید ادا کی۔ مسجد فیظان عطار میں نماز عید کی تین جماعتیں ہوئیں جن کی امامت حافظ محمدظہیرنے کی حاجی اسد حسین ، چوہدری محمد ادریس اور چوہدری نثار احمد نے نماز عید فیضان عطار میں ادا کی۔عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ کے اتفاق و اتحاد اور پاکستان میں امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔