دنیا
20 جولائی ، 2015

نیو یارک: بیٹے نےتیز دھار آلے سے سگے باپ کو قتل کردیا

نیو یارک: بیٹے نےتیز دھار آلے سے سگے  باپ کو قتل کردیا

نیو یارک ...... راجہ زاہد خانزادہ/نمائندہ خصوصی...... بروکلین نیویارک میں پاکستانی نژاد 19 سالہ لڑکے نے اپنے 56 سالہ سگے باپ محمدرزاق کی گردن پر چھریوں کے پے درپے وار کرکے ہلاک کردیا، پولیس نے ملزم حسن رزاق کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم بتایا جاتا ہے کہ حملے کے فوری بعد قریبی کمرے میں موجود مقتول کے اہل خانہ بھی موجود تھے جنہوں نے واقعے متعلق پولیس کو مطلع کیا مگر خون زیادہ بہہ جانے کے سبب محمد رزاق اسپتال پہنچنے سے قبل گھر میں ہی انتقال کر گیا ۔بروکلین نیو یارک کا وہ علاقہ ہے جہاں پر پاکستانی کثیر تعداد میں آباد ہیں واقعے کے بعد کمیونٹی میں سوگ اور افسوس کی فضا پائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :