15 مئی ، 2012
لاہور…اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیئے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی آج سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کریں گے۔ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں نے تقریباً دو ہفتے اسلاآباد میں ٹریننگ کی،اور اب منتخب ٹیم کا کیمپ لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے مین گراونڈ پرٹرف نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑی گراونڈ نمبر دو کی بوسیدہ ٹرف پرٹریننگ کریں گے۔اذلان شاہ کپ میں شرکت کیلئے ٹیم جمعہ کو لاہور سے ملائیشیا روانہ ہو گی جہاں ایپوہ میں 24 مئی سے 3 جون تک ایونٹ کھیلا جا ئے گا۔