پاکستان
15 مئی ، 2012

شارٹ آرڈر کے ذریعے سزا سنانا خلاف قانون ، غیر آئینی ہے،اعتزاز

شارٹ آرڈر کے ذریعے سزا سنانا خلاف قانون ، غیر آئینی ہے،اعتزاز

لاہور…پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ شارٹ آرڈر کے ذریعے سزا سنانا خلاف قانون اور غیر آئینی ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اگر چھ ماہ یا زیادہ سزا بھی ہوتی تو وہ بھی انھوں نے کاٹنی تھی معافی کی اپیل نہ کرتے۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مشاورت کی جارہی ہے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے سمیت کئی آپشنز موجود ہیں۔ فوجداری مقدمات میں شاٹ آرڈر نہیں ہوتا۔ صدر ، وزیراعظم اور عدالتوں کو چاہئے کہ آئین کے مطابق چلیں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سپیکر اسمبلی کو مکمل اختیار حاصل ہے کہ وہ وزیراعظم کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائیں یا روک دیں۔

مزید خبریں :