پاکستان
15 مئی ، 2012

خورشید شاہ ارکان الیکشن کمیشن کے تقرر کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

 خورشید شاہ ارکان الیکشن کمیشن کے تقرر کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین منتخب


اسلام آباد…وفاقی وزیر خورشید شاہ کو ارکان الیکشن کمیشن کے تقرر کی پارلیمانی کمیٹی کا دوبارہ چیئرمین منتخب کرلیاگیا ہے۔نئے چیئرمین کا تقرر کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اس میں سربراہی کیلئے پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور مسلم لیگ نون کی تہمینہ دولتانہ امیدوار تھیں۔ چناؤمیں خورشید شاہ نے 7 جبکہ تہمینہ دولتانہ نے 5 ووٹ لئے۔ذرائع نے بتایاہے کہ اظہار حمایت کے عمل میں اپوزیشن کی جے یو آئی ف کے مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی خورشید شاہ کو ووٹ دیا۔ بعد میں میڈیا سے گفت گو میں خورشیدشاہ کاکہناتھاکہ وزیراعظم نے نئے چیف الیکشن کمشنر کیلئے نام تجویز کرکے کمیٹی کو بھیج دئے ہیں، اس پر مشاورت کیلئے اپوزیشن لیڈر کو آج خط لکھا جائے گا، جس میں کہاجائیگاکہ وہ تجویزکردہ ناموں پراتفاق کریں یااپنے نام تجویزکریں۔ چیف الیکشن کمشنر وہ ہوگا جو کسی پارٹی سے تعلق نہ رکھتا ہو۔

مزید خبریں :