15 مئی ، 2012
اسلام آباد…بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے ایم وی ال بیڈو کے عملے کو چھڑانے کے لئے مطلوبہ رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایم وی ال بیڈو کے عملے کو چھڑانے کے لئے مطلوبہ رقم جو تقریباً13کروڑ روپے بنتی ہے صدر زرداری کی ہدایت پر ادا کریں گے۔