23 جولائی ، 2015
اسلام آباد......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول کرلیا، کہتے ہیں دھاندلی صرف ان کا نہیں 21جماعتوں کا الزام تھا، تحریک انصاف نے سب کا کیس لڑا، میں نے تو ابھی جوڈيشل کمیشن کافیصلہ نہیں دیکھا،رپورٹ دونوں فریقین کو اکٹھے دینی چاہیے تھی ، نواز شریف خوش قسمت ہیں انہوں نے رپورٹ دیکھ لی ، میں نے نہیں دیکھی، ہم رپورٹ دیکھ کر کل اس پر بات کریں گے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ رپورٹ قبول کرنے کی بات تو پہلے دن کہہ چکا تھا ،رپورٹ قبول کرنے پر کوئی دوسری رائے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 21پارٹیوں نے کہا تھا کہ دھاندلی ہوئی ہے، ساری پارٹیوں کا کیس تحریک انصاف نے لڑا ہے ۔