23 جولائی ، 2015
کراچی ......کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش جاری ہے۔کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا، لائنز ایریا، گرومندر، سولجر بازار، گارڈن، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، گرین ٹاؤن، قائد آباد، ماڈل کالونی، لانڈھی، ایئرپورٹ، گلستان جوہر، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو رہی ہے۔ مختلف علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے جبکہ بارش ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہوگئی،کورنگی، ملیر، گرین ٹاؤن کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملیر، لانڈھی، ایئرپورٹ اورگلستان جوہر میں11ملی لیٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔