24 جولائی ، 2015
کراچی........کراچی کے علاقے کلفٹن سے گزشتہ رات متحدہ کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ سے زیر حراست لیے گئے علی رضا عابدی کے کزن حسن رضا کو رینجرز حکام نے رہا کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حسن رضا رینجرز کی حراست سے رہا ہوگئے ہیں۔ حسن رضا جو متحدہ کے قومی اسمبلی ممبر علی رضا عابدی کے رشتہ دار بھی ہیں، ان کو رینجرز حکام نے کلفٹن پر واقع علی رضا عابدی کے ہی ریسٹورنٹ پر کارروائی کے دوران 2افراد سمیت حراست میں لے لیا تھا۔