پاکستان
24 جولائی ، 2015

ایم کیوایم امریکہ کے زیرا ہتمام کل وائٹ ہائوس کے سامنے مظاہرہ ہوگا

ایم کیوایم امریکہ کے زیرا ہتمام کل وائٹ ہائوس کے سامنے مظاہرہ ہوگا

شکاگو...... ایم کیو ایم امریکہ کے زیراہتمام مہاجروںپر جاری مبینہ ریاستی مظالم کے خلاف ہفتہ کو امریکی وقت کے مطابق دن دوبجے واشنگٹن ڈی سی میںوائٹ ہائوس اور نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بڑے مظاہرے منعقد کئے جائیں گے ۔ایم کیو ایم امریکا کی پریس ریلیز کے مطابق واشنگٹن ڈی سی اور نیویارک میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران اور کارکنان کی جانب سے مظاہرے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ اس سلسلے میں دونوں شہروں میں آباد مہاجروں اور ایم کیو ایم کے ہمدردوں سے رابطے تیز کردئیے گئے ہیں اور انہیں مظاہروں میں شرکت کے لئے دعوت دی جارہی ہے ۔جبکہ امریکی صدر باراک اوبامہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے نام خطوط بھی ارسال کئے جا رہے ہیں جس میں مہاجروں پر مظالم اور انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کی تفصیلات شامل ہیں ۔دریں اثنا ایم کیو ایم نیویارک کے زیر اہتمام مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں ایم کیو ایم امریکہ کے جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین ، گل محمد،محمد خورشید الحق ، فہیم محمد اور سید کمال انجم سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران ،کارکنوں اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر محمد ارشد حسین نےشرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین نہ صر ف مہاجروں بلکہ پاکستان کے مظلوم و محروم عوام کی آخری امید ہیں ،قائد تحریک کے تادم مرگ بھوک ہڑتال کے اعلان نے امریکہ میں مقیم ہز اروں کارکنان میں تشویش کی لہردوڑا دی ہے۔ انہوں نے الطاف حسین سے اپیل کی کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں کیونکہ ان کے لاکھوں جانثار مہاجروں پر ظلم و زیادتی کے خلاف بھوک ہڑتال کے لئے تیار ہیں ۔

مزید خبریں :