26 جولائی ، 2015
گوجرانوالہ.......گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 100 کامونکی میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، پولنگ کے دوران کئی پولنگ اسٹیشنوں پر گرما گرمی دیکھنے میں آئی، کئی پولنگ اسٹیشنوں پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے آ گئے، موقع پر موجود پولیس اور رینجرز نے حالات پر قابو پایا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما ذوالفقار بھنڈرکے قافلے پرمخالفین نے حملہ کردیا، گاڑیوں پر پتھراؤ کرکے شیشے توڑدیے جبکہ واقعے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ن لیگ کےچودھری اختراورپی ٹی آئی کےاحسان ورک کےدرمیان سخت مقابلہ ہے، پی پی 100کی نشست ایم پی اےراناشمشادکےقتل کےبعدخالی ہوئی تھی۔