پاکستان
26 جولائی ، 2015

پی ٹی آئی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر متحدہ کیخلاف مظاہرہ کریگی

پی ٹی آئی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر متحدہ کیخلاف مظاہرہ کریگی

لندن........پاکستان تحریک انصاف لندن میں آج برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر متحدہ کے خلاف مظاہرہ کرے گی۔ گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی نے لندن میں ایم کیو ایم سیکریٹریٹ کے سامنے مظاہرہ کیا تھا۔ مظاہرے کے دوران گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی جب پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔ دونوں پارٹیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر بوتلیں، پتھر اور انڈے پھینکنے کے بھی الزامات لگائے گئے تھے۔

مزید خبریں :