پاکستان
26 جولائی ، 2015

پی ٹی آئی کا ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر متحدہ کے خلاف مظاہرہ

پی ٹی آئی کا ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر متحدہ کے خلاف مظاہرہ

لندن....... پاکستان تحریک انصاف ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پرایم کیو ایم کے خلاف مظاہرہ کررہی ہے، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا بھی موجود ہیں۔ مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جبکہ برطانیہ کے کئی شہروں سے پی ٹی آئی کے کارکنان مظاہرے میں شرکت کیلئے ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ پہنچ رہے ہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وہ متحدہ کیخلاف ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ میں یادداشت جمع کرائینگے۔

مزید خبریں :