پاکستان
26 جولائی ، 2015

لندن: پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم، الطاف حسین کیخلاف یادداشت جمع کرا دی

لندن: پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم، الطاف حسین کیخلاف یادداشت جمع کرا دی

لندن......... پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کیخلاف برطانوی وزیر اعظم کے دفتر میں یادداشت جمع کرا دی گئی۔ تحریک انصاف کے تحت ایم کیو ایم کے خلاف 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ کیا گیا ہے جہاں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کیخلاف برطانوی وزیر اعظم کے دفتر میں یادداشت جمع کرا دی۔ یادداشت میں برطانوی حکومت سے ایم کیوایم اور الطاف حسین کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جمع کرائی گئی یادداشت کے متن میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی سرزمین سے پاکستان میں نفرت انگیز تقاریر کی جاتی ہیں، برطانیہ کی سرزمین سے نفرت انگیز تقاریر ہوتی ہیں لیکن ایکشن نہیں لیاجاتا، برطانیہ کے تعاون سے کراچی میں امن ہو سکتاہے۔

مزید خبریں :