28 جولائی ، 2015
اسلام آباد .........وزیراعظم نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنےکےبعد وزیراعظم سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے،ان ذرائع نے مزید کہا کہ وزیراعظم پارلیمانی لیڈرزکاسیاسی،جمہوری عمل میں کردارادا کرنےپرشکریہ ادا کرینگے،اوراجلاس میں تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں واپسی کےمعاملے پر بھی بات چیت ہوگی،ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم کےتحفظات اورقراردادوں کی واپسی کےامور بات چیت ہوگی،حکومت کی کوشش ہے کہ سیاسی و جمہوری نظام کے تسلسل کیلیے محاذآرائی سےبچاجائے،ادھر وزیراطلاعات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نےانکوائری کمیشن کےقیام سےپہلےتمام سیاسی جماعتوں سےمشاورت کی تھی، اور اب وزیراعظم کمیشن رپورٹ کےبعدسیاسی جماعتوں کیساتھ بات چیت کرناچاہتےہیں۔