پاکستان
16 مئی ، 2012

اسٹیل ملز کرپشن کیس، رحمن ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسٹیل ملز کرپشن کیس، رحمن ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملزمیں کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تفتیش اور تحقیقات کا عمل ، ایف آئی اے سے لے کر نیب کو دینے کا حکم دے دیا ہے، کیس کی تفتیش میں عدالتی حکم کی پیروی نہ کرنے پر وزیرداخلہ رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے 2009ء میں ازخود نوٹس پر زیر سماعت آنے والے اسٹیل ملز کے مقدمہ کی سماعت تقریبا دو ماہ پہلے مکمل کی تھی، اس کیس میں اسٹیل ملز میں 2009ء کے دوران 26 ارب روپے سے زائد کی کرپشن پر فرانزک رپورٹ پیش کی گئی تھی، جسٹس طارق پرویز نے آج 57 صفحات کا تفصیلی فیصلہ کو سنایا جس کے مطابق عدالت نے ایف آئی اے کی تحقیقات پر مکمل عدم اطمینان کا اظہارکیا ہے ، اسٹیل ملز کا کیس ایف آئی اے سے نیب کو منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کا تمام رکارڈ بھی نیب کے حوالے کرنیکی ہدایت کی گئی ہے، چیئرمین نیب کو تحقیقات کی خودنگرانی کرنے اور تفتیش کا عمل 3 ماہ مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے، عدالت نے نیب سے 15 روزہ پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے، عدالت نے نیب کو حکم دیا ہے کہ ان افراد کی ضمانتیں بھی منسوخ کرائی جائیں جو اس کیس میں ملزم نامزد ہیں اور جن سے تفتیش ضروری ہے، عدالتی حکم میں رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرکے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ، عدالت نے لکھا ہے کہ اسٹیل ملز کی تحقیقاتی میں ایک عدالتی حکم کی عدم پیروی کی اور ایف آئی اے اور مشترکا تحقیقاتی ٹیم میں تبدیلی کی۔

مزید خبریں :