30 جولائی ، 2015
برمنگھم.........انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 5میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ آج برمنگھم میں شروع ہوچکا ہے۔ آج پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے 3وکٹوں کے نقصان پر 133رنز اسکور کر لیے ہیں، جبکہ آسٹریلوی بالرز کی جانب سے نیتھن لیون نے 2وکٹیں حاصل کیں ہیں۔ اس سے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو کہ بلکل غلط فیصلہ ثابت ہوا اور پوری کی پوری کینگروز ٹیم 4.36اوورز میں 136رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی، انگلش ٹیم کی جانب سے جیمز اینڈرسن آج اپنی فل فارم میں نظر آئے، انہوں نے 47رنز کے عیوض 6کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جبکہ اسٹورٹ براڈ اور اسٹیو فن نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے کہ 5میچوں کی ایشز سیریز 1،1سے برابر ہے۔