کھیل
30 جولائی ، 2015

اسپیشل اولمپک گیمز : پاکستانی کھلاڑیوں نے سونے کے6 تمغے حاصل کرلئے

اسپیشل اولمپک گیمز : پاکستانی کھلاڑیوں نے سونے کے6 تمغے حاصل کرلئے

لاس اینجلس .........اسپیشل اولمپک گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی جاری ہے ،قومی کھلاڑیوں نے مزید پانچ گولڈ میڈلز جیت کر مجموعی طور پر چھ سونے کے تمغے حاصل کرلئے ۔لاس اینجلس کیلے فورنیا میں جاری گیمز کے دوسرے دن بھی پاکستانی ایتھلیٹس چھائے رہے پاکستان نے مزید پانچ گولڈ میڈل حاصل کرلئے ، خواتین ایک کلو میٹر ٹائم ٹرائل سائیکل ڈیژن فائیو میں عظمہ یوسف نے گولڈ میڈل جیتا ۔سائیل کی ایک کلو میٹر ٹائم ٹارائیل میں خدیجہ عرفان اور میمونہ حسین بھی سونے کے تمغے حاصل کئے ۔جبکہ مردوں کی دو میٹر دوڑ میں رایمل ارشد نے سونے کا تمغہ حاصل کی ۔سوئمنگ میں اقصہ جنجوعہ پچاس میٹر بیک اسٹرک میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔بیڈمنٹن سنگلز مقابلوں میں جہانزیب اقبال نے نے طلائی تمغہ حاصل کیا جبکہ ٹیبل ٹینس کے کے سنگلز ایونٹ میں محمد ارحم نے سونے کا تمغہ حا صل کیا جبکہ ٹینس ڈبلز مقابلوں میں پاکستان نے چاندی اور گرلز سنگلز میں کاسنسی کا تمغہ حاصل کیا ۔ان کے میڈلز کے ساتھ پاکستان نے گیمز میں مجموعی طور چھ گولڈ چار سلور اور پانچ کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔

مزید خبریں :