کاروبار
16 مئی ، 2012

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے، تیل کی قیمتوں میں کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے، تیل کی قیمتوں میں کمی

نیویارک… یونان کے سیاسی بحران اور یورو کے مقابلے ڈالر مستحکم ہونے کے باعث بین الاقوامی سطح پر سونا رواں سال کی کم ترین سطح 1536 ڈالر فی اونس کی سطح پر دیکھا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورو کرنسی کی قدر میں کمی اور یورپ کی معیشت سکڑنے کے باعث سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں مزید 1 فیصد سے زائد کی گراوٹ دیکھی گئی۔دوسری طرف امریکی تیل کے ذخائر میں اضافے کی رپورٹ اور یورپ کی معاشی سست روی کے باعث خام تل کی قیمت 2 ڈالر کمی کے بعد 92 ڈالر فی بیرل کی سطح پر دیکھی گئی۔

مزید خبریں :