کھیل
30 جولائی ، 2015

پہلا ٹی 20:پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پہلا ٹی 20:پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کولمبو.......سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹی 20میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی کپتان شاہد آفریدی اور سری لنکن کپتان لیستھ ملنگا دونوں ہی جیت کیلئے پر عزم ہیں۔مصباح الحق اور اظہر علی نے اپنے اپنے میدان مارلئے ،اب شاہد آفریدی کا امتحان ہے۔سری لنکا کی ٹیم میں کئی نئے چہرے موجود ہیں۔ میچ کے لئے خوشگوار موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے اور پچ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے۔ پاکستان کی ٹی 20ٹیم کو مضبوط بنانے کیلئے عمر اکمل، سہیل تنویر، نعمان انور اور نئے لیفٹ آرم فاسٹ بولرضیا الحق ڈیبیو کے منتظرہیں۔ سری لنکا کے 15رکنی اسکواڈ میں شیہان جے سوریا، داسن شناکا، دھاننجیا ڈی سلوا، بنورا فرنینڈو اور جیفری ویندرسے کی صورت میں 5 نئے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے آج تک عالمی سطح پر سری لنکن ٹیم کی نمائندگی نہیں کی۔

مزید خبریں :