کھیل
30 جولائی ، 2015

پہلا ٹی ٹوئنٹی :پاکستان کا سری لنکا کو جیت کے لیے 176رنز کا ہدف

پہلا ٹی ٹوئنٹی :پاکستان کا سری لنکا کو جیت کے لیے 176رنز کا ہدف

کولمبو.......پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آئی لینڈرز کو جیت کے لئے 176رنز کا ہدف دیا ہے۔ اس سے قبل کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والےاس میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان شاہد خان آفریدی نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور اپنے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر175رنز بنائے ۔جس میں احمد شہزاد 46،شعیب ملک 46 (ناٹ آئوٹ)،عمر اکمل46 رنز کے ساتھ قابل ذکر بیٹسمین تھے،جبکہ آخری اوورز کے دوران آنے والے کپتان شاہد آفریدی نے تیز رفتاری سے کھیلنے کی کوشش کی اور 8رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ۔سری لنکا کی جانب سے تیسارا پریرا نے دو جبکہ کپتان لسیتھ ملنگا ، بینورا فرنینڈو اور انجیلو میتھوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :