30 جولائی ، 2015
کولمبو........پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان سری لنکا کو 29رنز سے شکست دیدی۔سری لنکن ٹیم اپنے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹیں کھوکر 146رنز تک محدود رہی۔پاکستان کی جیت میں سہیل تنویر نے اہم کردار ادا کیا اور سری لنکا کی تین اہم وکٹیں اپنے نام کیں۔سری لنکا کی جانب سے ملیندا سری وردھنے نے 35،ڈی ایم ڈی سلوا 31،چمارا کپوگیدرا 31اور انجیلو میتھوز 23کے علاوہ کوئی اور بیٹسمین گرین شرٹس کی شاندار بولنگ اور اچھی فیلڈنگ کی تاب نہ لاسکا اور یکے بعد دیگر پویلین لوٹتے رہے۔آج پاکستان کی بولنگ انتہائی نپی تلی اور لائن لینتھ کے مطابق تھی، سہیل تنویر سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے اور انھوں نے تین ،جبکہ انور علی نے دو،امداد وسیم اور شعیب ملک کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اب یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔