Geo News
Geo News

پاکستان
31 جولائی ، 2015

راجن پور:انتظامیہ نے کچے کے علاقوں میں فلڈ وارننگ جاری کردی

راجن پور:انتظامیہ نے کچے کے علاقوں میں فلڈ وارننگ جاری کردی

راجن پور.........راجن پور شہر میں ندی نالوں طغیانی آئی ہوئی ہے اور اس کا زور مسلسل پل پٹھان کی نہروں کی جانب منتقل ہورہا ہے۔ موسم کی صورتحال اب بھی خراب ہے جس کی وجہ سے راجن پور اور قریبی بستیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے کچے کے علاقوں میں فلڈ وارننگ جاری کردی ہے۔ ادھر سکھر اور گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔راجن پور اور گردونواح کے علاوہ کوہِ سلیمان میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جسکی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلوں سے اب تک 87 بستیاں زیرِآب آچکی ہیں جن سے28 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 43 ہزار ایکڑ اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔ راجن پور کے علاقے پُل پٹھان کے مقام پر سنگین سیلابی صورتحال کے باعث راجن پورشہر کو بچانے کےلیے ضلعی انتظامیہ نے پُل سیفن میں بارودی مواد نصب کرنے کی کوشش کی تھی جسے مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے رکوا دیا۔ اسی وجہ سے ندی نالوں کی طغیانی اب پل پٹھان کی دونوں نہروں کو منتقل ہورہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے سندھ سے 6 لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ کوٹ مٹھن کے مقام سے گزرے گا، جس کے باعث کوٹ مٹھن اور روجھان میں کچے کےعلاقے میں فلڈ وراننگ جاری کردی ہے ۔۔ جو لوگ نقل مکانی نہیں کررہے ہیں ان کو پولیس زبردستی محفوظ مقامات تک منتقل کررہی ہے ۔محکمہ آب پاشی کا کہنا ہے کہ گھوٹکی میں شینک بند کی مضبوطی کےلیے75 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔اسوقت گڈو بیراج میں پانی آمد 5 لاکھ 85 ہزار 927 کیوسک اور پانی کا اخراج 5 لاکھ 82 ہزار 237 کیوسک رکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ 40 ہزار300 کیوسک اور اخراج 5 لاکھ 23 ہزار کیوسک رکارڈ کی گئی۔ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد دو لاکھ 3 ہزار 467 کیوسک اور پانی کا اخراج 2 لاکھ 857 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :