31 جولائی ، 2015
چابامبا .......بولیویا میں طلبہ نے نئی تعلیمی پالیسی کیخلاف احتجاج کیا ۔ اس دوران طلبہ کی پولیس سے شدید جھڑپیں ہوئیں ۔ احتجاجی مظاہرہ چابامبا Cochabamba شہر میں کیا گیا ،طلبہ نئی تعلیمی پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کررہےتھے،اس دوران طلبہ کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں ۔طلبہ نے پولیس پر فائر کریکر پھینکے،پولیس نے طلبہ کو منتشر کرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کا استعمال کیا ، احتجاج کرنے والے 25 طلبہ کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔