31 جولائی ، 2015
لاس اینجلس.....لاس اینجلس میں جاری اسپیشل اولمپک گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا ۔طلائی تمغوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔لاس اینجلس میں 10 کلومیٹر روڈ ریس میں توصیف الحسن نےگولڈ میڈل جیت لیا جبکہ ٹینس سنگل میں پاکستان کے عارف قیوم فائنل میں پہنچ گئے۔اس طرح اسپیشل اولمپکس میں پاکستان کے طلائی تمغوں کی تعداد 9 ہوگئی ۔اسی طرح عاصم ذر نے 50میٹرفری اسٹائل سوئمنگ میں سلورمیڈل نام کر لیا ۔اس سے پہلے وہ گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔