31 جولائی ، 2015
اسلام آباد.......چیئرمین تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کو خط الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا۔ خط میں انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر ریٹرننگ افسران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے خط پر کمیشن اراکین سے غیر رسمی مشاورت کی اور پنجاب اور سندھ کے اراکین سے خط کے نکات پر تبادلہ خیال کیا، تاہم کمیشن کے اراکین کی غیر حاضری کے باعث خط پر غور نہیں ہو سکا، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اراکین کی مکمل حاضری کے بعد خط پر باضابطہ فیصلہ کیا جائے گا۔