Geo News
Geo News

کھیل
31 جولائی ، 2015

سری لنکن کرکٹر جے سوریا پشاور پہنچ گئے ،آرمی پبلک اسکول جائیں گے

 سری لنکن کرکٹر جے سوریا  پشاور پہنچ گئے  ،آرمی پبلک اسکول جائیں گے

پشاور......سری لنکا کے مایہ ناز کرکٹر جے سوریا ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ پشاور دورے پر سیکیورٹی حکام نے سری لنکا کے مایہ ناز کرکٹر جے سوریا کا استقبال کیا اور انہیں کور ہیڈ کوارٹر لے گئے۔ جہاں انہیں سیکیورٹی حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جے سوریا آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں گے اور شہداء اے پی ایس کے والدین سے ملاقات بھی جے سوریا کے شیڈول میں شامل ہے۔

مزید خبریں :