دنیا
31 جولائی ، 2015

یعقوب میمن کوپھانسی دینا مایوس کن ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا

 یعقوب میمن کوپھانسی دینا مایوس کن ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا

نئی دہلی .....انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے یعقوب میمن کی پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پھانسی میں قانونی تقاضےپورےنہیں کیےگئے، یعقوب میمن کو پھانسی دینا مایوس کن ہے۔ایمنسٹی انٹر نیشنل انڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی بم دھماکوں کے مجرم یعقوب میمن کی پھانسی بھارت میں سزائے موت کے قانون کا ایک اور مایوس کن استعمال ہے ۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا قانون ٹی اے ڈی اے عالمی منصفانہ مقدمہ کے معیار سے مطابقت نہیں رکھتا۔تنظیم کے بھارتی چیپٹر کے سربراہ آکر پٹیل نے کہا کہ بھارتی حکومت نے بنیادی طور پر ایک شخص کو ایسے پھانسی دی جو بتاتا ہے کہ یہ غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پھانسی 1993ء کے ممبئی دھماکوں سے انصاف نہیں دے گی،یہ دہشتگردی سے تحفظ کی گمراہ کن کوشش اور کرمنل جسٹس نظام کا ایک مایوس کن استعمال ہے۔

مزید خبریں :