31 جولائی ، 2015
فیصل آباد......فیصل آباد میں اسپیشل جج اینٹی کرپشن سینٹرل کی عدالت نے2009ءکےفراڈکیس کافیصلہ سناتے ہوئے 8مجرموں کومجموعی طورپر516سال کی سزا سنادی۔ فراڈ کیس میں فیصل آباد کی اینٹی کرپشن عدالت سے سزا پانے والے مجرمان بجلی کے بلوں پر فرضی ناموں سے ری فنڈ کلیم کرتے تھے، مجرموں نے مجموعی طور پر ایک کروڑ سے زائد رقم نکواکر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج صحیب رومی نے فیصلہ سناتے ہوئے 11 میں سے3ملزمان کو شک کافائدہ دیکر بری کردیا،سزایافتہ مجرموں میں انکم ٹیکس اوربینک ملازمین شامل ہیں۔