31 جولائی ، 2015
کراچی......سینئرڈائریکٹرکےڈی اے ناصر عباس ایف آئی اے حکام سے کچھ دیر میں ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ناصر عباس ملاقات میں کے ایم سی کا تحویل میں لیا ہوا ریکارڈ واپس لیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ڈائریکٹرایف آئی اےشاہد حیات کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں دونوں اداروں کا آپس میں تعاون کرنے پراتفاق ہوا تھا۔