01 اگست ، 2015
برمنگھم..........انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 5میچوں پر مشتمل ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ 3دن میں ہی ہوگیا، جہاں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-2برتری حاصل کرلی ہے۔ آج میچ کے تیسرے دن کینگروز ٹیم نے اپنی دوسری اننگ 168رنز 7وکٹوں پر دوبارہ شروع کی، تو ان کی پوری ٹیم 265رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی، انگلش ٹیم کی جانب سے اسٹیو فن نے اپنے 6شکار مکمل کیے۔ انگلش ٹیم کو جیتنے کے لیے 121رنز کا ہدف ملا، جو انہوں نے 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ٹیم کی جانب سے این بیل نے میچ کی دوسری نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے ناقابل شکست 65رنز اسکور کیے۔ اسٹیو فن بہترین بالنگ پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے گئے۔ دوسری طرف جیمز اینڈرسن انجری کے سبب چوتھے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں، جو 6اگست سے ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔