دنیا
01 اگست ، 2015

وینزویلا میں خوراک کی قلت ،شہریوں نے سپر مارکیٹ لوٹ لی

وینزویلا میں خوراک کی قلت ،شہریوں نے سپر مارکیٹ لوٹ لی

کراکس...... وینزویلا میں خوراک کی قلت سے پریشان شہریوں نے سپر مارکیٹ سے سامان لوٹ لیے۔ پولیس سے جھڑپ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔وینزویلا میں غذائی اشیاء کی قلت کے باعث شہری پریشان ہیں۔ جنوب مشرقی شہر سیوڈاڈ گوایانا میں مشتعل شہریوں نے سپر مارکیٹ پر دھاوا بول دیا اور دکانوں سے تمام سامان لوٹ لیے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 60افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ جھڑپ کے دوران گولی لگنے سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔ واقعے کے بعد نیشنل گارڈز اور پولیس کے دستے تعینات کرکے دکانوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

مزید خبریں :