پاکستان
01 اگست ، 2015

پشاور ، اسلام آباد ،راولپنڈی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش

 پشاور ، اسلام آباد ،راولپنڈی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش

اسلام آباد........ملک کے میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کوہاٹ اور چیچہ وطنی میں چھت گرنے کے واقعہ میں دوبچوں سمیت تین افراد جاں بحق اور 8افراد زخمی ہوگئے ۔ ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے ۔ کوہاٹ کے نواحی علاقہ گڑھی روف خان میں بارش کے باعث سے مکان کی چھت گرگئی ۔ ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ۔ سوات میں صبح سویرے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ، چترال میں گزشتہ رات سےہلکی اورتیز بارش ہورہی ہے ۔ضلع چارسدہ اور لکی مروت میں رات سے بارش جاری ہے ۔ دیربالا میں بھی رات سے ہونے والی بارش سے تالاش نالے میں پانی بھر گیا ہے جس کے باعث دیر پشاور شاہراہ بند ہوگئی اور کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔ شہرچیچہ وطنی میں بائی پاس روڈ پر ہوٹل کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔محکمہ موسمیات نے آج اور اگلے دو روز کے دوران کشمیر فاٹا،اسلام آباد پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید خبریں :