کھیل
01 اگست ، 2015

پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامر خان کی اہلِ خانہ کےہمراہ داتادربار حاضری

پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامر خان کی اہلِ خانہ کےہمراہ داتادربار حاضری

لاہور........عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کہتےہیںوہ دنیا کو بتانا چاہتےہیں کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔وہ جب بھی فائٹ کرتے ہیں پاکستان کا پرچم بلند کرنے کیلئے کرتے ہیں۔پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے،جسےوہ نکھارنا چاہتےہیں۔پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامر خان نےوالد،بھائیوں اور دیگراہلِ خانہ کےہمراہ لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کےمزارپرحاضری دی،انہوں نےچادر چڑھائی ،نوافل اداکئےاورملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئےخصوصی دعاکی ۔بعدمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہناتھا کہ پاکستان میں باکسنگ کے حوالے سے بے پناہ ٹیلنٹ ہے،جسےوہ نکھارنا چاہتے ہیں ،انہیں پاکستان میں ہمیشہ عزت ملی ،وہ جب بھی رنگ میں اترتے ہیں، پاکستان کا پرچم بلند کرنے کے لیےاُترتے ہیں۔ایک سوال پرعامرخان نےبتایاکہ وہ نماز پنج گانہ ادا کرتےہیں اور سنت کے مطابق داڑھی بھی رکھیں گے ۔عامر خان نےداتادربارکےباہرغرباءمیں لنگربھی تقسیم کیا۔

مزید خبریں :