01 اگست ، 2015
کولمبو.......پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری 2ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ کچھ دیر بعد سری لنکا کے درالحکومت کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو 2میچوں کی سیریز میں0-1 کی برتری حاصل ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور کپتان شاہد خان آفریدی سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ جیت کی صورت میں گرین شرٹس ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد ٹی20سیریز کی ٹرافی بھی اپنے گھر لے جائیں گے۔ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں کامیابی کی صورت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورے کو یادگار حیثیت حاصل ہو جائے گی۔