کھیل
01 اگست ، 2015

دوسرا ٹی 20:سری لنکا کا جیت کیلئے پاکستان کو 173رنز کا ہدف

دوسرا ٹی 20:سری لنکا کا جیت کیلئے پاکستان کو 173رنز کا ہدف

کولمبو......سری لنکا نے دوسرے ٹی 20میں جیت کیلئے پاکستان کو 173رنز کا ہدف دے دیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20اوورز میں7کھلاڑیوں کے نقصان پر 172رنز بنا لیے۔ سری لنکا کے کپو گیدیرا نے سب سے زیادہ 48رنزاسکور کیے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ شیہان جے سوریا نے 40، سری وردھنے نے 23، کوشل پریرا نے 19، ڈی سلوا نے 14، دلشان نے 10 اور تھیسارا پریرا نے ایک رن اسکور کیا۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے دووکٹیں حاصل کیں جبکہ انور علی، سہیل تنویر، محمد عرفان اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔

مزید خبریں :