01 اگست ، 2015
کولمبو......سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹی 20میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے سری لنکا کو ایک وکٹ سے ہرا دیااور سیریز دو صفر سے جیت لی۔ پاکستان نے 173رنز کا مقررہ ہدف 9وکٹوں کے نقصان پر 4گیند پہلے حاصل کرلیا۔ پاکستان نے سری لنکا کے 172رنز کے جواب میں 174رنز بنائے۔ انور علی نے صرف 17 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ شاہد آفریدی نے 22گیندوں پر 45 رنز بنائے۔عماد وسیم نے آخری اوور میں چھکا لگاکر ٹیم کو فتح دلائی۔عماد وسیم 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکا کے فرنینڈو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ایک موقع پر پاکستان کی جیت ناممکن نظر آرہی تھی مگر انور علی اور عماد وسیم کی دھواں دار بیٹنگ نے جسے ممکن کردکھایا۔