16 مئی ، 2012
گلگت… ملک کے شمالی علاقہ جات میں سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت میں دس سے 20 روپے کمی کردی گئی۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت میں دس سے بیس روپے کی کمی کردی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق شمالی علاقہ جات میں گندم کی بوائی شروع ہونے کی وجہ سے تعمیراتی سرگرمیوں میں کمی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ پندرہ روز میں سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی کا یہ سلسلہ رک جائے گا اور ان میں دوبارہ استحکام پیدا ہوجائے گا۔