پاکستان
02 اگست ، 2015

سندھ میں اسکول کھولنے کا معاملہ مزید گمبھیر ہو گیا

سندھ میں اسکول کھولنے کا معاملہ مزید گمبھیر ہو گیا

کراچی.......سندھ میں اسکول کھولنے کا معاملہ مزید گمبھیر ہوگیا ، پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی، ایک دھڑے نے کل اسکول کھولنے اور دوسرے نے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس صورت حال میں والدین اور طلبہ شدید الجھن کا شکارہیں۔ سندھ میں کل اسکول کھلیں گے یا نہیں ، حکومت ، بیوروکریسی اور ایسوسی ایشنز ایک دوسرے کے آمنے سامنے، حکومت سندھ کے اسکولز 11 اگست کو کھولنے پرپرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی،ایک دھڑے نے کل اسکول کھولنے اور دوسرے نے اسکول11 اگست سے کھولنے کا اعلان کیا ہے،جس سے بچوں اور والدین کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ حکومت سندھ نے کل اسکول کھولنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے، کمشنر کراچی اور ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کے ہر فیصلے پر عمل در آمد کرایا جائے گا، کل کھلنے والے اسکولوں پر جرمانہ ہوسکتا ہے یا ان کی رجسٹریشن منسوخ کی جاسکتی ہے۔ حکومت اور پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے باہمی اختلافات پر والدین سخت پریشان ہیں کہ کل بچوں کو اسکول بھیجیں یا نہیں ۔

مزید خبریں :