02 اگست ، 2015
لوئر دیر.......امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےالطاف حسین کے بیان کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایم کیوایم کے قائد لندن میں بیٹھ کرپاکستان کوٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں۔لوئردیر کی تحصیل جندول میں اجتماع اور بعد میں میڈیا سے گفتگومیں امیرجماعت اسلامی کاکہنا تھا کہ افغان حکومت اورطالبان کےدرمیان مذاکرات خطے کیلئےاہم ہیں، ملاعمرکےانتقال کےبعدحکومت پاکستان کو یہ سلسلہ جاری رکھناچاہیے ۔سراج الحق نےپی ٹی آئی کےارکان اسمبلی کوڈی سیٹ کرنےکےمعاملےکی مخالفت کرتےہوئےکہاکہ اس سےقومی انتشارپھیلےگا۔ان کامزید کہنا تھا کہ تاجر برادری حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے احتجاج پر مجبورہے۔