03 اگست ، 2015
ہرارے.........زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 3ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں افریقن ٹیم نے کیوی ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے میچ میں ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تو نیوزی لینڈ نے بھی پہلے بیٹنگ کرنے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 50اوورز میں 4وکٹوں پر 303رنز اسکور کردیے، ٹیم کی جانب سے راس ٹیلر112رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے اور کین ولیمسن97رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم افریقن بالرز کی جانب سے تیناشے پنیانگارا نے 2وکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ افریقن ٹیم نے 304رنز کے ہدف کا تعاقب میں زبردست اور غیر معمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ہدف 49اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ٹیم کی جانب سے کریگ اروائن بے ناقابل شکست 130رنز اسکور کیے اور ساتھ ہی ہیملٹن ماساکاڈزا نے 84رنز کے ساتھ ان کا بھرپور ساتھ دیا، جبکہ کیوی ٹیم کی جانب سے نیتھن مکولم نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سیریز کا اگلا ون ڈے 4اگست کو اسی گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔