پاکستان
03 اگست ، 2015

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بارشوں کی تباہی، 17افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بارشوں کی تباہی، 17افراد جاں بحق

پشاور........خیبرپختونخوا اور پنجاب میں مون سون کی بارشوں سے مزید نقصانات ہوئے۔مختلف واقعات میں 17افراد جاں بحق ہوگئے۔خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں دو روز سے جاری بارشوں نے تباہی مچارکھی ہے۔ سب سے زیادہ جانی نقصان کرک میں ہوا جہاں مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ہنگو میں 2 بچے جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوئے۔کوہاٹ،بنوں،نوشہرہ،ایبٹ آباد ، مانسہرہ سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی۔پنجاب میں مون سون بارشوں کے دوران کئی جانوں کا نقصان ہوا۔میانوالی میں 24 گھنٹوں میں 147 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ڈیرہ غازی خان میں چھت گرنے سے ایک بچہ اوروہاڑی میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی جبکہ میاں چنوں میں چھت گرنے سے باپ بیٹی جاں بحق ہوئے۔سرگودھا ،گوجرانوالہ،بھکر،کمالیہ،میانوالی اور چیچہ وطنی سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد کشمیرپنجاب فاٹا اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں سے وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :