پاکستان
03 اگست ، 2015

ملک کےمختلف علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری

ملک کےمختلف علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری

لاہور.....ملک کےمختلف علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔لیہ کی تحصیل کروڑکےمقام پردریائےسندھ میں اونچےدرجےکاسیلاب ہے جس کے باعث کئی علاقےزیرآب آگئے ہے ۔میانوالی میں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں تغیانی ہے جس سے سیکڑوں دیہات زیر آب آگئے ہیں ۔حالیہ بارشوں کے بعد دریا ئے سند ھ میں چشمہ کے مقا م پر پا نی کی سطح میں مز ید اضا فہ ہوتا جارہا ہے ۔ چشمہ بیراج سے 6 لاکھ 10 ہزار کیوسک پانی کا بڑا ریلہ ضلع لیہ سے گزر رہا ہے اور اس وقت تحصیل کروڑ لعل عیسن میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جسکی وجہ سے متعدد بستیاں زیر آب آگئی ہیں ۔ پانی کے بہاو میں تیزی اور سطح میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔ راجن پور میں دریائے سندھ میں کوٹ مٹھن کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، کوہ سلیمان کے سیلابی ریلے سے مزید 5 بستیاں زیر آب آگئی ہیں ۔ اب تک دریائے سندھ اور کوہ سلیمان سے آنے والے سیلابی ریلوں سے 185 بستیاں زیر آب آچکی ہیں ، جہاں متاثرین کی نقل مکانی جاری ہے ۔میانوالی میں تیز بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے ۔ بارش کا پانی سے علی والی ، دو آبہ، پپلاں مظفر پور، اور دیگر علاقوں کے 5 سو سے زائد مکانات میں داخل ہوگیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثر ہونے والے افراد کے لئے کوئی ریلیف کیمپ نہیں لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے متاثرین مسجدوں اوراسکولو ں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔ڈیرہ غازی خان میں درجنوں دیہات پانی میں گھرے ہوئے ہیں جبکہ رابطہ سڑکیں اور چھوٹے پل بہہ گئے ہیں، سکھر بیراج پراونچے درجے کے سیلاب کےپیش نظر بیراج کے پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیاگیا ہے۔ رحیم یار خان میں بنگلہ دلکشا مقام پر حفاظتی بند کو مضبوط کرنے کے لئے مرمت کا کام جاری ہے ۔دریا ئے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے ۔ تاہم پانی کا بہاو کم ہوگیا ہے جو ایک لاکھ 43 ہزار8سو کیوسک رکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :