03 اگست ، 2015
لاہور........ کراچی کی لانڈھی جیل سے جذبی خیر سگالی کے تحت رہا کیے جانیوالے 163 بھارتی ماہی گیروں کو آج واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔کراچی کی جیل سے رہا کیے جانیوالے بھارتی ماہی گیر علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور پہنچ رہے ہیں۔ ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر ایدھی کی جانب سے تمام بھارتی قیدیوں کو کھانا کھلانے کے بعد تین بسوں کے ذریعے واہگہ بارڈر پہنچایا جائے گا جہاں انھیں بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔