پاکستان
03 اگست ، 2015

باجوڑ ایجنسی : بارش سے چھت گرگئی،6افراد جاں بحق،5زخمی

باجوڑ ایجنسی : بارش سے چھت گرگئی،6افراد جاں بحق،5زخمی

باجوڑایجنسی....... باجوڑایجنسی میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 6افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ۔ واقعہ رات گئے باجوڑایجنسی کی تحصیل ماموند میں پیش آیا ۔ ایجنسی بھر میں گزشتہ 4 روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ رات گئے اچانک براموخہ کے علاقے میں مکان کی چھت گرگئی ۔ حادثے میں چھ افراد موقع پر ہلاک جبکہ پانچ شدید زخمی ہوئے۔ زخمی افراد کو ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال خار میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :