پاکستان
03 اگست ، 2015

20لاکھ نوجوانوں کو اسکل ڈویلپمنٹ کی تربیت فراہم کی جائے گی،شہباز شریف

20لاکھ نوجوانوں کو اسکل ڈویلپمنٹ کی تربیت فراہم کی جائے گی،شہباز شریف

لاہور......وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دوہزار سترہ اٹھارہ تک صوبے کے20لاکھ نوجوانوں کو اسکل ڈویلپمنٹ کی تربیت فراہم کی جائے گی ،اس حوالے سے عالمی بنک کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے ۔عالمی بینک گروپ کی منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سری ملیانی اندرا وتی نے لاہور میں وزیر اعلی شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عالمی بینک کے تعاون سے مختلف پروگرام چل رہے ہیں۔پنجاب میں اسکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔سری ملیانی اندرا وتی نے پنجاب حکومت اورشہباز شریف کی کارکردگی کو سراہا ۔ ملاقات کے موقع پر صوبائی وزرا اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :