دنیا
04 اگست ، 2015

ممبئی :تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 11 افراد ہلاک،17 زخمی

ممبئی :تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 11 افراد ہلاک،17 زخمی

ممبئی......... ممبئی کے علاقے تھانے میں تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 11 افراد ہلاک،17 زخمی ہو گئے۔یہ واقعہ رات دو بجے پیش آیا جب تین منزلہ رہائشی عمارت دھماکے کی آواز کے بعد اچانک زمین بوس ہوگئی۔ریسکیو اہلکار فوری حادثے کی جگہ پہنچے اور لوگوں کو ملبے سے نکالنے کا کام شروع کر دیا۔ 17 افراد کے ابھی تک ملبے تلے دبے رہنے کا خدشہ ہے، لوگوں کو ملبے سے نکالنے کیلئے ریسکو آپریشن جا ری ہے، گرنے والی عمارت 50 سال پرانی تھی۔

مزید خبریں :