پاکستان
04 اگست ، 2015

افغانستان، طالبان مذاکرات کی ناکامی کیلئے کوشاں لوگ امن دشمن ہیں،آرمی چیف

افغانستان، طالبان مذاکرات کی ناکامی کیلئے کوشاں لوگ امن دشمن ہیں،آرمی چیف

راولپنڈی .....آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات ناکام بنانے کی کوششیں کرنے والے امن کے دشمن ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے مذاکرات ہی بہترین راستہ ہیں،ہر قسم کے خطرے اور جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میںآپریشن ضرب عضب ،انٹیلی جنس کارروائیوں ، ملک کی اندرونی اوربیرونی سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشنزمیں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی مستعدی کو سراہا۔

مزید خبریں :