پاکستان
04 اگست ، 2015

اسلام آباد میں 4 لڑکے راستہ بھول گئے، جنگل میں پھنس گئے

اسلام آباد میں 4 لڑکے راستہ بھول گئے، جنگل میں پھنس گئے

اسلام آباد......اسلام آباد مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو پر چار لڑکے راستہ بھول جانے کی وجہ سے جنگل میں نامعلوم مقام پر پھنس گئے ہیں۔ گم ہوجانے والے لڑکوں میں سے دو کا تعلق اسلام آباد اور دو کا تعلق کراچی سے ہے،ان لڑکوں نے موبائل فون کے ذریعے پولیس سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد ان کی تلاش میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ لڑکوں کا کہنا ہے کہ وہ کسی کھائی کے پاس ہیں اور انہیں جانوروں کی آوازیں آ رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق اس علاقے میں بندر، تیندوا اور دیگر جانور پائے جاتے ہیں۔ پولیس کے کمانڈوز اس وقت مارگلہ ہلز کے جنگلات میں ان تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید خبریں :